دوحہ،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطری حکومت نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزشن کو شکایت درج کرا دی ہے کہ ہمسایہ خلیجی ممالک نے اس کا غیرقانونی محاصرہ کر رکھا ہے۔ قطر کی کامرس منسٹری نے بتایا ہے کہ اس تناظر میں ڈبلیو ٹی او کے تنازعات حل کرانے سے متعلق شعبے کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک دوحہ حکومت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ہمسایہ ممالک میں دخل اندازی کا سلسلہ ترک نہیں کرتی، یہ بائیکاٹ جاری رہے گا۔ تاہم قطر ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔